16 جنوری، 2018، 1:45 PM

برطانیہ کے اسکولوں میں حجاب اور روزے رکھنے پر پابندی عائد

برطانیہ کے اسکولوں میں حجاب اور روزے رکھنے پر پابندی عائد

برطانیہ کے ایک بڑے سرکاری اسکول نے کمسن طالبات کے حجاب کرنے اور روزے رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے ایک بڑے سرکاری اسکول نے  کمسن طالبات کے حجاب کرنے اور روزے رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مشرقی لندن کے علاقے نیوہم کے سینٹ اسٹیفن پرائمری اسکول نے ادارے میں زیر تعلیم مسلمان بچیوں کے حجاب کرنے اور روزے رکھنے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، اسکول انتظامیہ نے محکمہ تعلیم سے یونیفارم میں از خود تبدیلی کرنے والے طلبا کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اسکول انتظامیہ نے والدین پر زور دیا ہے کہ تدریس کے اوقات میں بچوں کو رمضان کے روزے رکھنے نہ دیں اور روزے  کی حالت میں طلبا کو اسکول نہ بھیجیں۔

News ID 1878085

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha